ہومتازہ ترینفلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کا وقت...

فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کا وقت آگیا، روس

ماسکو (صداۓ روس)

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پرتشدد واقعیات میں اضافے سے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے ایک تحریک پیدا ہونی چاہیے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روس کے اعلیٰ سفارت کار نے بحران کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو اقوام متحدہ کی روشنی میں حل کیا جائے۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ اس کے بعد امید ہے کہ ہر کوئی اقوام متحدہ کی جانب سے منظور شدہ اصولوں کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری قبول کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں