ہومUncategorizedروس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کروا سکتا ہے، روسی...

روس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کروا سکتا ہے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صحافیوں کو بتایا کہ روس فلسطینی اسرائیل تصفیے میں مدد کر سکتا ہے، کیونکہ اس کے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ماسکو فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔؟ تو روسی صدر نے کہا جی ہاں روس یہ کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اسرائیل کے ساتھ پچھلے 15 سالوں میں اچھے تعلقات رہے ہیں، اور فلسطین کے ساتھ تو ہمارے روایتی تعلقات ہیں، لہذا کوئی بھی ہم پر شک نہیں کرے گا کہ ہم نے کسی فریق کے ساتھ ناانصافی ہونے دی ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ اگر ہماری جانب دیکھا جاتا ہے تو روس ثالثی میں مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کا واحد طریقہ فریقین کے درمیان پائیدار معاہدے تک پہنچنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں