ہومانٹرنیشنلغزہ کے اسپتال پر حملہ سنگین ترین جنگی جرم ہے، روس

غزہ کے اسپتال پر حملہ سنگین ترین جنگی جرم ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے غزہ کی پٹی کے ایک ہسپتال پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کو “گھناؤنا فوجی جرم” قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس سانحے کی حتمی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

میدویدیف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا غزہ کی پٹی میں ایک ہسپتال پر گھناؤنا حملہ بلاشبہ جنگی جرم ہے اور اس کی حتمی ذمہ داری ان لوگوں کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے جو مختلف براعظموں کے مختلف ممالک میں جنگوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ان کے بقول واشنگٹن ہتھیاروں کے معاہدوں کے لیے بھاری رقوم مختص کر رہا ہے، اپنے دفاعی شعبے کو تقویت دے رہا ہے اور جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے اپنی عالمی جدوجہد کے بارے میں جھوٹے اعلانات کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں