ہومانٹرنیشنلاسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ حملہ، 800 شہید

اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ حملہ، 800 شہید

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)

عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ منگل کو غزہ کے وسطی اضلاع میں کئی زور دار دھماکوں سے ایک مقامی ہسپتال کی عمارت کو بڑا نقصان پہنچا۔ الحدث ٹیلی ویژن نے ان دھماکوں کی وجہ اسرائیل کی فضائیہ کی طرف سے کیے گئے فضائی حملے کو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامک جہادی تنظیم حماس خود ہی غزہ میں ہسپتال کو نشانہ بنانے والے راکٹ کی ذمہ دار ہے۔ العربیہ کی تازہ ترین ہلاکتوں کی رپورٹ کے مطابق اس سانحے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں