ہومتازہ ترینمغرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو یرغمال بنا رکھا ہے،...

مغرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو یرغمال بنا رکھا ہے، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کام کو مغربی مفادات کے ذریعے روکا جا رہا ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سلامتی کونسل نے اسرائیل اور غزہ تنازع پر روس کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کر دیا۔

پیش کی گئی قرارداد میں دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف تمام تشدد کی مذمت کی گئی اور اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروپوں کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں حماس کی جانب سے تمام یرغمالیوں کی رہائی پر بھی زور دیا گیاہے۔

روسی ایلچی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو مغربی ممالک کی جانب سے یرغمال بنا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں