ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ سمت فورم برائے بین الاقوامی تعاون مکمل طور پر کامیاب رہا۔ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ بین الاقوامی معیشت کے ڈائریکٹر جنرل لی کھہ سین نے کہا کہ فورم کے دوران مجموعی طور پر 458 نتائج حاصل کئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں چین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کی حمایت کے لیے آٹھ بڑے اقدامات کا اعلان کیا جو تمام ممالک کی ترقی و خوشحالی اور دنیا کے تمام ممالک کی جدید کاری کے لیے چین کے پختہ عزم اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ لی کھہ سین نے کہا کہ 23 غیرملکی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت 150 سے زائد ممالک اور 40 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ تمام فریقوں نے اتفاق کیا کہ یہ فورم “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔