ماسکو (صداۓ روس)
افغانستان کے لیے روس کے صدارتی نمائندہ خصوصی اور روسی وزارت خارجہ کے دوسرے ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ضمیر کابلوف نے میڈیا کو بتایا کہ روس چین، ایران اور پاکستان کے ساتھ افغانستان پر رابطے جاری رکھے گا۔
اس حوالے سے اعلیٰ سطحی روسی سفارت کار نے کہا کہ مستقبل قریب میں اجلاس ہو سکتے ہیں تاہم ابھی تاریخوں کا علم نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب سے پہلے علاقائی ممالک جن میں چین، ایران اور پاکستان شامل ہیں سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔
یاد رہے امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں اپنے فوجی آپریشن کے خاتمے اور 2021 کے موسم بہار میں اپنے فوجیوں کے انخلا کے آغاز کے اعلان کے بعد، طالبان نے افغان حکومتی افواج کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ 15 اگست 2021 کو طالبان جنگجو بغیر کسی مزاحمت کے کابل میں داخل ہوئے اور چند گھنٹوں میں افغان دارالحکومت پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ 7 ستمبر 2021 کو طالبان نے ایک نئی عبوری حکومت کا اعلان کیا، جسے آج تک دنیا کی کسی بھی قوم نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔ اس پیش رفت کے درمیان کئی ممالک نے افغانستان سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔
RqsHKpFsincNMNfssvSBhJ