ہومانٹرنیشنلروس اور ایران نے مغربی پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

روس اور ایران نے مغربی پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہران میں اعلیٰ سطحی معاہدوں کے تحت دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق موجودہ دوطرفہ ایجنڈا پر مکمل تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے مطابق کثیر الجہتی روس ایران شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

فریقین نے توانائی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے نفاذ پر روشنی ڈالی جس میں شمالی جنوبی بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کا مکمل آغاز بھی شامل ہے۔ وزارت نے کہا کہ روس ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مزید برآں ماسکو اور تہران دونوں نے یکطرفہ مغربی پابندیوں کو مکمل مسترد کیا جو عالمی معیشت کے معمول کے کام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ایران کے جوہری پروگرام پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن سے متعلق صورت حال پر غور کرتے ہوئے، فریقین نے اس کے مغربی شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی مذمت کی، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متصادم ہے۔ فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 2015 سے متعلقہ بین الاقوامی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں