ہومانٹرنیشنلحماس دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہدین ہیں، ترک صدر

حماس دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہدین ہیں، ترک صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ جنگ کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے بلکہ وہ فلسطینی سرزمین کےلیے لڑنے والا ایک آزادی پسند گروپ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو دہشت گرد قرار دینا کسی بھی صورت درست نہیں بلکہ یہ گروپ ایک آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے جسے مجاہدین کہا جا سکتا ہے۔

ترک صدر کے جاری کردہ اس بیان کے ردعمل میں اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے کہا کہ حماس ایک قابل نفرت دہشت گرد گروپ ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ کے صدر کی جانب سے دہشت گرد گروپ کے دفاع کی کوشش بھی حماس کی ان ہولناکیوں کو تبدیل نہیں کر سکتی جو پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے شدید تنقید کی اور ترک صدر کے اس بیان کی مذمت کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں