ہومانٹرنیشنلحماس کو حملے کا جواز فراہم کیا گیا، سیکریٹری جنرل اقوام...

حماس کو حملے کا جواز فراہم کیا گیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

غزہ کی صورتحال کے بارے میں جاری سلامتی کونسل کے وزرائے خارجہ کی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی صورتحال لمحہ بہ لحمہ بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگيا ہے۔ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ حماس کے حملے اچانک نہیں ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام چھپن برس سے غاصبانہ قبضے کا شکار ہیں۔ ان کی زمینوں کو نئی کالونیاں قائم کرکے ہڑپ کیا جارہا ہے اور ان کی معیشت تباہ گئی ہے۔ ان کے لوگ بے گھر ہو گئے اور ان کے گھر تباہ ہو گئے اور ان کے مسائل کے سیاسی حل کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سات اکتوبر دوہزار تیئس کے حملے کسی طور اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کا جواز فراہم نہیں کرتے۔انہوں نے غزہ کے لیے انسانی امداد کی غیر محدود اور غیر مشروط فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح تنازعات میں کسی کو بھی بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی سے مستثنی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انٹونیوگوترس نے حماس کی جانب سے چار قیدیوں کی رہائی کا بھی خیرمقدم کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس بیان کے بعد اسرائیلی حکومت نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں