ہومتازہ ترینفلسطینی صدر جلد ہی روسی صدر سے ملنے ماسکو آ رہے ہیں،...

فلسطینی صدر جلد ہی روسی صدر سے ملنے ماسکو آ رہے ہیں، سینئر روسی سفارت کار

ماسکو (صداۓ روس)
ایک سینئر روسی سفارتکار نے کہا ہے کہ فلسطینی رہنما محمود عباس روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے لیے جلد ماسکو جائیں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے جو مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے خصوصی صدارتی ایلچی بھی ہیں نے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ فلسطین کے رہنما محمود عباس جلد ہی ماسکو کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ فلسطینی صدر کب ماسکو پہنچیں گے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ہم مقررہ وقت پر فلسطینی رہنما محمود عباس کے روسی دورے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

پیسکوف نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنما بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں