ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ مغرب مذہبی منافرت اور عدم رواداری کو ہوا دے رہا ہے تاکہ دنیا کو تقسیم کرے اور اور ان پر حکومت کرے۔ صدر پوتن نے کہا کہ مغرب ایک نئے عالمی نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو تسلط اور استعمار کے مترادف ہو۔
کریملن میں روس کی مذہبی برادریوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے، صدر پوتن نے مشرق وسطیٰ میں موجودہ تنازعہ سے متعلق خطاب کیا اور خبردار کیا کہ اسلامو فوبیا اور روسوفوبیا کو کثیر قطبی دنیا کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو یہودیوں کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے، ‘کفار کے ساتھ جنگ’ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس ہی طرح شیعہ کو سنیوں کے خلاف کیا جا رہا ہے، آرتھوڈوکس عیسائیوں کو کیتھولک کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ یورپ میں وہ مسلمانوں کے مزارات کے خلاف توہین مذہب پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ بہت سے ممالک میں نازی مجرموں اور ہولوکاسٹ کے مجرموں کی سرکاری سطح پر کھلے عام تعریف کرتے ہیں۔ روس کے صدر نے مزید کہا کہ یوکرین میں مغربی ممالک اب کیننیکل آرتھوڈوکس چرچ پر پابندی لگانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔