ہومتازہ ترینروس کا چین کے لیے دو نئے ریلوے ٹریک بنانے کا فیصلہ

روس کا چین کے لیے دو نئے ریلوے ٹریک بنانے کا فیصلہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی محکمہ اقتصادیت و تجارت کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق روس نے چین کے لیے دو نئے ریل روڈز بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مغربی پابندیوں کے بعد اب دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں اور باہمی کارگو کی آمدورفت بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دو ریلوے کوریڈورز روس کے کیمروو ریجن اور کراسنویارسک ریجن سے روس کے سائبیرین فیڈرل ڈسٹرکٹ کی اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

جاری اطلاعات کے مطابق مجوزہ لائنوں میں سے ایک شمالی سائبیرین ریلوے کی جانب تعمیر کی جائے گی، جو روس کے التائی ریجن سے ہوتی ہوئی چین کے شمال مغربی شہر ارومچی تک جائے گی جو کے چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کا دارالحکومت بھی ہے۔

اس بڑے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈیز، بشمول سرمایہ کاری 2025 میں مکمل ہونے والی ہیں۔

رواں ماہ کے شروع میں روسی صدارتی معاون Igor Levitin نے کہا کہ شمالی-سائبیرین لائن مشرقی کثیرالاضلاع کو جوڑ دے گی، جو یورپ اور ایشیا کے درمیان ٹرانس سائبیرین ریلوے ٹرانسپورٹ کوریڈور کا حصہ ہے۔

اس ریلوے ٹریک کی لمبائی 1,900 کلومیٹر (1180 میل) ہے جبکہ اس ریلوے منصوبے کی تخمینہ لاگت تقریباً 218 بلین روبل ($2.3 بلین) ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں