ماسکو (صداۓ روس)
روس کی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ماسکو اس ملک کے سرحدی علاقوں میں نیٹو کی موجودگی میں توسیع کا مقابلہ کرنے کے لئے، فوجی اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔
سابق روسی صدر دیمتری مدویدیف نے کہا ہے کہ دنیا اور روس کے اطراف کی صورتحال بدستور کشیدہ اور ناامن ہے- روس کے پڑوسی ملکوں میں بھی نیٹو مسلسل اپنی فوجی موجودگی کو تقویت دے رہاہے- میدویدیف نے مزید کہا کہ روس اگلے سال ایک اور فوجی یونٹ، سات ڈویژن، انیس بریگیڈ، انچاس رجمنٹ اور ایک چھوٹا بیڑا بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس اعلی روسی عہدیدار نے اس سے قبل جنگ یوکرین کے ممکنہ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہونے کی بابت خبردار کیا تھا-مدویدیف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرین کا تنازعہ ایک عالمی مسئلہ ہے کہا کہ امریکہ، یوکرین کے تنازعے سے پیسہ کما رہا ہے- یورپ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور پوری دنیا تناؤ کا شکار ہے-