ہومانٹرنیشنلقطر میں آٹھ بھارتی سابق بحریہ کے اہلکاروں کو سزائے موت، بھارت...

قطر میں آٹھ بھارتی سابق بحریہ کے اہلکاروں کو سزائے موت، بھارت کی رحم کی اپیل مسترد

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ قطری عدالت کی جانب سے آٹھ بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنانے کی خبر سے ’گہرے صدمے‘ میں ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قطر کی عدالت نے جمعرات کو فیصلہ سنایا ہے اور اس مقدمے میں سکیورٹی فرم دہرہ کے بھارتی ملازمین شامل ہیں۔‘

دہرہ ایک نجی کمپنی ہے جو قطری بحریہ کے عملے کو تربیت فراہم کرتی ہے۔
یہ افراد جو بھارتی بحریہ کے سابق اہلکار ہیں، اگست 2022 سے زیرِ حراست ہیں اور اکتوبر کے شروع میں انہیں قونصلر رسائی دی گئی تھی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم خاندان کے ارکان اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز تلاش کر رہے ہیں۔‘
بیان کے مطابق ’ہم اس کیس کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم تمام قونصلر اور قانونی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اُٹھائیں گے۔‘
اگرچہ سرکاری الزامات کو پبلک نہیں کیا گیا ہے تاہم قطری اور بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ آٹھ سابق فوجی اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی حکام نے گزشتہ سال سے بارہا ان افراد پر لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ’اس کیس کی کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔‘
قطر نے تاحال گرفتاری اور سزا کے بارے میں کوئی عوامی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں