ہومتازہ ترینفلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال تشویشناک ہے,چین

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال تشویشناک ہے,چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی حکومت کے خصوصی ایلچی زائی جون کا دورہ سعودی عرب
26 اکتوبر کو مشرق وسطیٰ پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی زائی جون نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی سے ملاقات کی۔اس دوران چین سعودی عرب تعلقات اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زائی جون نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے اور چین ہمیشہ سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ میں اپنی سفارت کاری میں سب سے نمایاں رکھتا ہے۔ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-سعودی عرب جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح کو مسلسل بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔چین کو تنازع کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور ابتر انسانی صورت حال پر افسوس ہے۔ چین کا موقف ہے کہ صرف جنگ بندی اور کشیدہ صورتحال میں کمی سے ہی سیاسی تصفیہ کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ “دو ریاستی حل” کی بنیاد پر فلسطین-اسرائیل امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہی اس تنازع کے شیطانی چکر کو توڑنے کا واحد حقیقت پسندانہ طریقہ ہے۔ چین سعودی عرب کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے، امن کو فروغ دینے کی کوششوں اور جلد از جلد مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں