ہومانٹرنیشنلوقت آ گیا ہے اسرائیل پر کوئی بھی حملہ کر سکتا ہے،...

وقت آ گیا ہے اسرائیل پر کوئی بھی حملہ کر سکتا ہے، ایران

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جاری بمباری “سب کو کاروائی پر مجبور کر سکتی ہے” یہ اسرائیل اور حماس تنازعہ کے آغاز کے بعد ایران کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین انتباہ ہے۔

یاد رہے 7 اکتوبر کو حماس کے مسلح افراد نے سرحد پار کرکے، اسرائیلی علاقے میں دھاوا بول دیا تھاجس کے نتیجے میں 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

اس کے بعد سے اسرائیل فلسطینی آبادی والے غزہ کے علاقے پر بمباری اور گولہ باری کر رہا ہے جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان حملوں میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق 8000 سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے۔

رئیسی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم X ٰ(سابق ٹوئٹڑ)پر کہا، “صیہونی حکومت کے جرائم”ریڈ لائنز” کو عبور کر چکے ہیں، اور یہ ہر ایک کو ایکشن لینے پر مجبور کر سکتے ہیں۔”
انہوں نے کہا، “واشنگٹن ہم سےکہتا ہے کہ ہم کچھ نہ کریں، لیکن وہ اسرائیل کی وسیع حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔”

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں