ہومانٹرنیشنلاسپین میں مسجد پر حملہ کرنے والوں نے رحم کی اپیل کردی

اسپین میں مسجد پر حملہ کرنے والوں نے رحم کی اپیل کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسپین کے دار الحکومت بارسلونا کے نووء باریس محلہ کی مسجد پر حملہ کرنے والے ملزمان، نے اپنی سزاؤں میں کمی کیلئے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقدمہ میں 15 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ، انہوں نے مارچ 2017 سے لیکر ہر ہفتہ ایک بار مسجد کی بے ادبی کرنے کہ کوشش کی۔ اس متعصبانہ رویہ کا دورانیہ ایک سال تک جاری ہے۔ جس کے دوران مسجد کی دیوار پر پینٹنگ بنانا، دروازے پر رنگ پھینکنا، سور کی چربی ملنا جیسے قبیح و قابل مذمت افعال شامل ہیں ۔
ان تمام بد افعال کی ذمہ داری Democracia Nacional اور انتہائی دائیں بازو گروپ کے افراد پر عائد کی گئی ہے ۔
وکیل استغاثہ نے ملزمان کو سنگین دھمکیوں پر 18 ماہ قید، بنیادی انسانی حقوق کی ادائیگی سے روکنے پر 3 سال قید اور تشدد کے باعث زخمی کرنے پر 1080 یورو جرمانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق، ان افراد کو سزا سے بچنے کیلئے 30.000 یورو ہرجانہ ادا کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں