ہومتازہ ترینیوکرین کی فوج میں شمولیت کی کوشش کرنے پر روس اور اسرائیلی...

یوکرین کی فوج میں شمولیت کی کوشش کرنے پر روس اور اسرائیلی شہریت رکھنے والا شخص گرفتار

ماسکو (صداۓ روس)
ایک روسی اسرائیلی شہریت رکھنے والے شخص کو غداری کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا ہے اور یوکرین کی فوج میں شمولیت کی کوشش کرنے پر 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے کلیننگراڈ ریجن میں ایک 60 سالہ تاجر آندرے گالچیوسکی نے قبول کیا کہ اس نے یوکرائنی رضاکار کور کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ پولینڈ اور لتھوانیا کا بحفاظت سفر کر سکے۔

روسی میڈیا نے کیلینن گراڈ ریجن میں ایک عدالت کے نمائندے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ جیل کی سزا کے علاوہ
گالچیوسکی کو 400,000 روبل ($4,280) جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس شخص کو دو سال تک انٹرنیٹ ویب سائٹس کے استعمال سے بھی روک دیا جائے گا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق گالچیوسکی نے گزشتہ موسم گرما میں اسرائیل اور پولینڈ میں یوکرائنی سفارت خانوں کو ای میلز بھیجی تھیں، جن میں کیف کی مسلح افواج کے غیر ملکی لشکر میں شامل ہونے کا کہا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے ماسکو سے بیلاروس کے دارالحکومت مینسک کا ٹکٹ خریدا تھا جہاں سے وہ بس کے ذریعے ولنیئس جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اس شخص نے لتھوانیا کے دارالحکومت میں ایک ہوٹل کا کمرہ بھی بک کروایا تھا۔

تاہم روسی حکام نے گزشتہ اکتوبر میں گالچیوسکی کو سرحد پار کرنے میں کامیاب ہونے سے پہلے ہی حراست میں لے لیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں