ہومانٹرنیشنلکروشین وزیر خارجہ کی جرمن خاتون وزیر خارجہ کی عالمی کانفرنس میں...

کروشین وزیر خارجہ کی جرمن خاتون وزیر خارجہ کی عالمی کانفرنس میں بوسہ لینے کی کوشش، شدید تنقید کی زد میں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن گرلِک ریڈمین پر اپنی جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک کو بوسہ دینے کی عجیب کوشش کے بعد “تشدد” اور سفارتی پروٹوکول سے نابلد ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یہ واقعہ جس کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، جمعرات کو برلن میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے شرکاء کی ایک گروپ فوٹو کے دوران پیش آیا۔

یاد رہے اس اجلاس کے بعد کیمروں نے 65 سالہ کروشین وزیر خارجہ گرلک ریڈمین کو پکڑ لیا، جو اپنی 42 سالہ جرمن ہم منصب بیرباک کو ہاتھ سے پکڑ کر چومنے کی کوشش کر رہے تھے،

جرمن ٹیبلوئڈ Bild نے کروشین وزیر خارجہ کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کو ایک حملہ قرار دیا۔ آؤٹ لیٹ کے مطابق اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ خود کو بوسہ سے بچانے کے لیے بجلی کی رفتار سے پیچھے ہٹ گئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں