ہومتازہ ترینہم پر پہلے حملہ ہوا جس کے جواب میں یوکرین فوجی آپریشن...

ہم پر پہلے حملہ ہوا جس کے جواب میں یوکرین فوجی آپریشن شروع کیا، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کے سوک چیمبر کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ روس کے پاس فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف اپنی فوجی کارروائی شروع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

روسی رہنما نے اپنے اس یقین کا اعادہ کیا کہ اس کے نتیجے میں آنے والی مشکلات کے باوجود یہ فیصلہ درست تھا۔

روسی رہنما نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ جب ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ ہم نے یوکرین میں فوجی آپریشن کیوں شروع کیا؟ تو اس بات کا سیدھا سا جواب ہے کیونکہ ہم پر پہلے ہی حملہ ہو چکا تھا۔

واضح رہے صدر پوتن نے بار بار ماسکو کی فوجی مہم کی وجوہات کی وضاحت کی ہے، جس میں یوکرین کی نیٹو کی خواہشات اور امریکی زیر قیادت فوجی بلاک کے روس کی سرحدوں کے قریب پھیلنے کے امکانات کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے دونباس کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے اور مقامی باغیوں اور کیف کی افواج کے درمیان تقریباً آٹھ سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ روس کی یہ فوجی مہم کیف حکومت کے بڑھتے ہوئے قوم پرست مؤقف اور روسی بولنے والی آبادی کے ساتھ اس کے برتاؤ کی وجہ سے شروع ہوئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں