ہومانٹرنیشنلواشنگٹن میں اسرائیلی بربریت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن میں اسرائیلی بربریت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی سڑکوں پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے غزہ کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا اور انہوں غزہ کے محاصرے کے خاتمے نیز جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

واشنگٹن میں لبرٹی چوک پر، جو کہ وائٹ ہاؤس سے کم دوری پر ہی واقع ہے، غزہ پٹی پر اسرائیلی حکومت کی بمباری کو ختم کرانے کے لئے پوری دنیا میں ہونے والا جدید ترین مظاہرہ ہے۔ پینسلوینیا روڈ اور اس کے اطراف کی سڑکیں مظاہرین سے بھری ہوئی تھیں جبکہ مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بہت سی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مظاہرین کی چالیس بسیں لبرٹی چوک نہیں پہنچ سکیں اسی لئے مظاہرے میں شریک ہونے والے خواہش مند پیدل ہی لبرٹی چوک پہنچے۔ امریکہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مظاہرے میں امریکہ کے مختلف معاشروں سے تعلق رکھنے والے بچے، عورتیں اور مرد شریک تھے۔ بہت سے مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ بندی کے نعرے لکھے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں