ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
گزشتہ روز نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں تقریباﹰ 157 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اب اس حادثے کے 36 گھنٹے بعد حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ ہمالیہ کی پہاڑیوں سے گھرے اس ملک کے مغربی اضلاع میں کل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور بے گھر بھی ہوئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 بتائی جا رہی ہے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہوجانے والے افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
حکام کے مطابق اس زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان جاجرکوٹ ضلع کے مقامی گاؤں نلگاڈ میں ہوا جہاں اموات کی تعدادسب سے زیادہ ہے۔ 34 سالہ مہیش، جن کے سسر اس حادثے میں ہلاک ہوگئے، نے اے ایف پی کو بتایا، ”میرے خاندان کے باقی افراد محفوظ ہیں۔ لیکن گھر مٹی کا ڈھیر ہوگئے ہیں۔ ہمارے پاس کھانے کو کچھ موجود نہیں ہے، نا ہم تک کوئی امدادی سامان پہنچا ہے۔‘‘
105 افراد جاجرکوٹ اور دیگر 52 ضلع رکم میں ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔