ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی افریقہ کے وزیر ایوان صدر Khumbudzo Ntshavheni نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کے مطابق جنوبی افریقہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسکولوں اور اسپتالوں پر مسلسل بمباری اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی بندش سے مایوس ہے۔
اس حوالے سے Ntshavheni نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی کابینہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مظالم اور نسل کشی کی کارروائیوں کی مخالفت کرنے والوں کے بارے میں اسرائیلی سفیر کے توہین آمیز ریمارکس کا بھی نوٹس لیا ہے۔