ماسکو ( انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی فیڈرل کسٹمز کے ٹیلیگرام چینل پر جاری ایک بیان کے مطابق روس نے اس سال کے اوائل میں ان چھ افریقی ممالک میں سے ایک کو انسانی امداد کے طور پر بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے 25,000 ٹن گندم بھیجی ہے جنہیں فوڈ سیکیورٹی امداد کے وصول کنندہ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ایک بحری جہاز روس کی Novorossiysk سمندری بندرگاہ پر 25,000 ٹن گندم لادنے کے لیے پہنچا۔ یہ کارگو انسانی امداد کے طور پر افریقی ممالک میں سے ہر ایک کے لیے ہے۔