ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بریفنگ میں کہا کہ اگر ڈنمارک کے حکام اپنے پانیوں میں روسی آئل ٹینکروں کو روک کر ان کا معائنہ کریں گے تو وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کریں گے۔
اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے یورپی یونین کے ممکنہ نئے اقدامات سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ اگر ضرورت پڑی تو ڈنمارک روسی تیل کے ٹینکروں کا معائنہ کرے گا اور ان کو اپنی حراست میں لے گا جو برسلز کے نئے منصوبوں کے تحت ڈینش چینلز سے گزرتے ہیں تاکہ اس طرح کے تیل کی سمندری ترسیل کو کنٹرول کیا جا سکے۔
اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ماریا زاخارووا نے کہا کہ میں آپ کو یاد دلاتی ہوں کہ آبنائے سے جہازوں کے گزرنے کو کیسے کنٹرول کیا جاتا ہے؟ انہوں نے بتایا اس معاملے میں 1857 کا کوپن ہیگن معاہدہ ہے اور 1982 کے سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی دفعات ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق تمام بحری جہازوں کو بشمول روسی بحری جہازوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اور محفوظ گزرنے کا حق حاصل ہے۔ بالٹک آبنائے ان اصولوں کی کوئی بھی خلاف ورزی یا کوئی بھی عمل جو ان سے متصادم ہو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔