ہومانٹرنیشنلنئے ہسپانوی صدر اسرائیل فلسطین جنگ روکنے کے لئے دونوں ممالک کا...

نئے ہسپانوی صدر اسرائیل فلسطین جنگ روکنے کے لئے دونوں ممالک کا دورہ کریں گے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

سپینش صدر سانچیز، حلف برداری کے بعد اپنا پہلا بین الاقوامی دورہ، فلسطین اور اسرائیل کا کریں گے.
سانچیز نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر حق دلوانے کا عہد کیا ہوا ہے۔
سانچیز کے ساتھ اس دورے میں بلجیئم کے وزیراعظم بھی ہمراہ ہوں گے. جو کہ یکم جنوری 2024 سے یورپی یونین کی صدارت سنبھالیں گے ۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پیدرو سانچیز کے صدارت سنبھالتے ہی، سپینش سٹاک مارکیٹ IBEX اپنی بلند ترین شرح پر جا پہنچا ہے.
سٹاک مارکیٹ میں ماہ نومبر کے دوران %9 شرح اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کا حجم 9.761 پوائنٹس تک جا پہنچا ہے۔

انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں