ہومتازہ ترینیوکرینی راکٹ حملے میں روسی اداکارہ ہلاک

یوکرینی راکٹ حملے میں روسی اداکارہ ہلاک

ماسکو (صداۓ روس)
روسی اداکارہ ،کوریوگرافر، اور ہدایت کار پولینا مینشیخ یوکرین کے جان لیوا
راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئی ہیں، ان کے ساتھیوں نے اس بات کا انکشاف کیا۔ مبینہ طور پر اس حملے میں امریکہ کی طرف سے کیف کو فراہم کیے گئے HIMARS سسٹم کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ پہلے چیریٹی کنسرٹ کے دوران سٹیج کو تباہ کیا جا سکے اور پھر مدد کے لیے آنے والے پہلے گروپ کو بھی نشانہ بنایا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق 40 سالہ مینشیخ Lege Artis سٹوڈیو کی سربراہ تھیں۔ وہ اتوار کو ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (DPR) کے سٹاروبیشیوو ضلع کے کماچوو قصبے میں روسی فوجیوں کے لیے ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے گئیں تھیں۔ تاہم، جب HIMARS میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرینی فوج نے حملہ کیا تو وہ بھی اس حملے کی زد میں آ گئیں اور ہلاک ہوگئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں