ہومتازہ ترینروس نے میٹا فیس بک کے ترجمان کو مطلوب افراد کی فہرست...

روس نے میٹا فیس بک کے ترجمان کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا

ماسکو (صداۓ روس)
سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس (ٹی اے ایس ایس) نے رپورٹ کیا کہ روس نے میٹا پلیٹ فارمز کے ترجمان اینڈی سٹون کو غیر متعین اور نامعلوم الزامات پر مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

تاس نے کہا کہ روسی وزارتِ داخلہ نے سٹون کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن وزارت نے تفتیش یا الزامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

گذشتہ سال فروری میں یوکرین پر ماسکو کے حملے کے کچھ ہی دیر بعد میٹا کے اہم سوشل پلیٹ فارمز – فیس بک اور انسٹاگرام – دونوں پر روس میں پابندی لگا دی گئی تھی۔

مارچ 2022 میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا اس نے “میٹا کے ملازمین کے غیر قانونی اقدامات” کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سٹون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے “اپنے پلیٹ فارمز پر روسی فوج کے خلاف تشدد کے مطالبات پر پابندی ختم کر دی” تھی اور اس طرح وہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں پر اکسانے کا سبب بن رہے تھے۔

رائٹرز نے سٹون اور میٹا سے معمول کے کاروباری اوقات کے علاوہ تبصرے کی درخواست کی جس پر میٹا کے پریس آفس نے جواب نہیں دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں