ہومتازہ ترینروسی کھاد کی برازیل کو فراہمی سے عالمی خوراک کے بحران...

روسی کھاد کی برازیل کو فراہمی سے عالمی خوراک کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ برازیل کو روس کی طرف سے کھاد کی فراہمی دونوں ممالک کو عالمی غذائی تحفظ میں حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتی ہے جس دے دنیا میں جاری خوراک کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

روسی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے سفارتی ادارے کے قیام کی 195ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برازیل کے زرعی صنعتی کمپلیکس کی ضروریات کے لیے روسی کھاد کی فراہمی ہمیں عالمی خوراک کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

لاوروف نے کہا کہ روس اور برازیل کے درمیان عملی تعاون بھی مضبوط ہو رہا ہے۔

روسی اعلی سفارت کار کے مطابق برازیل لاطینی امریکہ اور کیریبین کی ریاستوں میں روس کے ساتھ تجارتی لین دین میں سرفہرست ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں کے اہم شعبوں کیمیائی صنعت، زراعت، توانائی جوہری ٹیکنالوجی، دواسازی اور فضائی صنعت کے شعبے میں بہت امید افزا پیش رفت ہوئی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں