ہومانٹرنیشنلامریکی جنگی طیارے کے ساتھ بین الاقوامی قانون کے مطابق سلوک کیا،...

امریکی جنگی طیارے کے ساتھ بین الاقوامی قانون کے مطابق سلوک کیا، چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی جنگی جہاز کی ٹریکنگ ،انتباہ اور ڈرائونگ قوانین اور ضوابط کے مطابق کی۔ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کا بیان

چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کے ترجمان تھیان جون لی نے بتایا کہ 25 نومبر کو امریکی گائیڈڈ میزائل شکن جہاز یو ایس ایس ہوپر چینی حکومت کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر شیشا میں چین کی سمندری حدود میں داخل ہوا ۔ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے قوانین اور ضوابط کے مطابق امریکی جنگی جہاز کو ٹریک کیا ، نگرانی کی متنبہ کیا اور بھگایا۔

ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعہ امریکہ کی جانب سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی اور اس کی “سمندری بالادستی” کے جنون کا ایک اور ثبوت ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ “بحیرہ جنوبی چین میں سلامتی کے خطرے کا باعث” ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے خلاف” سب سے بڑا تخریب کار” ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں موجود فوجی ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور قومی خودمختاری، سلامتی اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کا بھرپور دفاع کررہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں