ہومانٹرنیشنلیوکرین فوجی آپریشن میں روس کی جیت ہوگی ،دی اکانومسٹ

یوکرین فوجی آپریشن میں روس کی جیت ہوگی ،دی اکانومسٹ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری روس کی فوجی مہم کی موجودہ صورتحال بتاتی ہے کہ کیف کے مغربی اتحادیوں کی غیر فیصلہ کن صورتحال کی وجہ سے روس یہ معرکہ جیت سکتا ہے۔

دی اکانومسٹ نے لکھا کہ مغرب صدر پوتن کو مایوس کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ کر سکتا ہے۔ جریدے کے مطابق اگر مغرب نے انتخاب کیا، تو وہ روس کے خلاف مزید صنعتی اور مالی وسائل کو محدود کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک مغرب کی جانب سے روس مخالف پابندیوں کے خاطر خوا نتائج برآمد نہ ہوسکے ہیں جس سے روس کے جاری آپریشن میں فرق پڑا ہو۔

جریدے کے مطابق صدر پوتن کی جیت کے ممکن ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جیت علاقے پر قبضہ کرنے کے بجائے برداشت کے بارے میں ہے۔

اخبار نے قیاس کیا ہے کہ یہ تنازع کئی سالوں تک جاری رہ سکتا ہے، لیکن روس یوکرین کے مقابلے میں اس تنازعے کو جاری رکھنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہو گا جب وہ اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بھر دے گا اور اپنے ڈرون کی پیداوار میں اضافہ کر دے گا۔ دی اکانومسٹ نے لکھا کہ ماسکو نے کامیابی کے ساتھ معیشت کو فوجی موڈ میں منتقل کیا، اس نے اشرافیہ کے درمیان تقسیم اور سماجی بدامنی سے گریز کیا، یہ ہی وجہ ہے کہ اب اسے تیل کی تجارت سے خاطر خواہ آمدنی حاصل ہوتی ہیں کیونکہ روسی تیل کی قیمت کو محدود کرنے کی مغربی ممالک کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں