ہومانٹرنیشنلاسرائیل غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، امریکہ

اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، امریکہ

اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، امریکہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران بلنکن نے کہا، ’’اب جبکہ (غزہ کے) جنوب میں (اسرائیلی) کارروائیوں کو شروع ہوئے تقریباﹰ ایک ہفتہ ہو چکا ہے، یہ ضروری ہے کہ اسرائیل عام شہریوں کی حفاظت کو اہمیت دے۔‘‘ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ عام فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے اسرائیلی ارادے اور اس حوالے سے سامنے آنے والے ’’حقیقی نتائج میں ایک خلا موجود ہے۔‘‘

دوسری جانب فلسطینی شاعر رفعت الاریر کے دوستوں اور احباب نے کہا ہے کہ الاریر غزہ پٹی میں ایک اسرائیلی حملے میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے جمعے کے روز بتایا کہ ان کی ہلاکت کی تصدیق ان کے دوستوں نے جمعرات کی رات کی۔ اس بارے میں غزہ ہی سے تعلق رکھنے والے شاعر مصعب ابو طہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’میرا دل رنجیدہ ہے، میرے دوست اور ساتھی رفعت الاریر چند منٹ پہلے اپنے اہل خانہ سمیت مارے جا چکے ہیں۔‘‘
مصنف اور صحافی رمزی بارود نے رفعت الاریر کے لیے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہم اب بھی، اور ہمیشہ آپ کی حکمت سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں