ہومتازہ ترینروس آرکٹک کے راستے سال بھر ایل این جی کی ترسیل شروع...

روس آرکٹک کے راستے سال بھر ایل این جی کی ترسیل شروع کرے گا

روس آرکٹک کے راستے سال بھر ایل این جی کی ترسیل شروع کرے گا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے شمالی سمندری راستے (این ایس آر) آپریٹر کے سربراہ سرگئی زیبکو نے اعلان کیا کہ ماسکو روس کے آرکٹک آبی گزرگاہوں کے ذریعے ایشیا کو سال بھر ایل این جی کی ترسیل شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے. “آرکٹک حال اور مستقبل” فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے زیبکو نے کہا کہ پائلٹ پروگرام کا آغاز اگلے مہینے میں طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے گیس کیریئرز آئس بریکر سپورٹ کے تحت آگے بڑھیں گے بشمول ان مہینوں کے دوران جب ان مال برداد بحری جہازوں نے مارچ، اپریل اور مئی سے پہلے کبھی سفر نہیں کیا ۔ اس کا مطلب سال بھر نیویگیشن آرکٹک سے ہوگی.

یاد رہے روسی آرکٹک کے مشرقی حصے میں نیویگیشن عام طور پر جون میں شروع ہوتی ہے اور موٹی برف کی وجہ سے دسمبر میں رک جاتی ہے۔ نیویگیشن میں رک جانے کے دوران روسی ایل این جی کو عام طور پر ایک طویل راستے سے ایشیا کو پہنچایا جاتا ہے – نہر سویز اور آبنائے ملاکا کے ذریعے جس میں روسی آرکٹک کے ذریعے 36 دنوں کے مقابلے میں 45 دن زیادہ لگتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

165 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں