ہومتازہ ترینغزہ کی پٹی سے نکالے گئے مزید سو روسیوں کو لے کر...

غزہ کی پٹی سے نکالے گئے مزید سو روسیوں کو لے کر خصوصی پرواز ماسکو پہنچ گئی

غزہ کی پٹی سے نکالے گئے مزید سو روسیوں کو لے کر خصوصی پرواز ماسکو پہنچ گئی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت برائے ایمرجنسی کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی سے نکالے گئے روسی شہریوں کا ایک اور گروپ اتوار کی صبح روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ال-٧٦ طیارہ جو روسی ایمرجنسی منسٹری کا کام کرتا ہے آج روسی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے ایک گروپ کو لے کر دومودیدوو ہوائی اڈے پر اترا ہے۔ جاری بیان کے مطابق روسی ایمرجنسی منسٹری کی خصوصی پرواز ہمارے مزید ١٠٠ ہم وطنوں کو گھر لے آئی۔

روسی وزارت ایمرجنسی نے مزید کہا کہ فلسطینی-اسرائیلی تنازعہ کے علاقے سے روسی شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کو نکالنے کے لیے انسانی ہمدردی کے مشن کے آغاز کے بعد سے روسی ایمرجنسی وزارت نے ١١ خصوصی پروازیں روانہ کیں جن میں ٤٧٣ بچوں سمیت ١٠٥١ افراد کو روس واپس لایا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

3 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں