ہومانٹرنیشنلدنیا کو تسلیم کر لینا چاہئے، یوکرین کی سرحدیں تبدیل ہوچکی ہیں،...

دنیا کو تسلیم کر لینا چاہئے، یوکرین کی سرحدیں تبدیل ہوچکی ہیں، امریکی سینیٹر

دنیا کو تسلیم کر لینا چاہئے، یوکرین کی سرحدیں تبدیل ہوچکی ہیں، امریکی سینیٹر

ماسکو (صداۓ روس)
امریکن ریپبلکن سینیٹر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین دونوں کے مفاد میں ہے کہ لڑائی کو روکنا، اور اب امریکہ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ یوکرین روس کو “کچھ علاقہ سونپنے” اور تنازعہ کو ختم کرنے جا رہا ہے۔ سٹیٹ آف دی یونین شو میں سی این این کے جیک ٹیپر سے بات کرتے ہوئے، قانون ساز نے وضاحت کی کہ وہ یوکرین کو اضافی امداد کی مخالفت کیوں کرتے ہیں، اور کہا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ کیف روس کو زیر کر سکے اور کھوئی ہوئی زمین واپس لے سکے، اور یہ کہ مزید مالی اور فوجی امداد صرف تنازع کو طول دے گی۔

وانس نے پوچھا کہ یوکرین کے لئے مزید امداد کے ٦١ بلین ڈالر ایسا کیا کرنے جا رہا ہے ہیں جو اس سے قبل دئیے گئے ١٠٠ بلین ڈالر نہیں کر سکے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک جس کے دماغ میں عقل ہے اور وہ یہ بات اچھے سے جانتا ہے کہ اس تنازعہ کا واحد حل مذاکرات سے ہی ختم ہوگا۔ یہ خیال کہ یوکرین روس کو ١٩٩١ کی سرحدوں پر واپس لے جا رہا ہے، مضحکہ خیز ہے کیونکہ کوئی بھی حقیقت میں اس پر یقین نہیں کرتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں