ہومتازہ ترینیوکرین کیلئے نیٹو کی ایئربیس سے ایف سولہ اڑا تو موثر جواب...

یوکرین کیلئے نیٹو کی ایئربیس سے ایف سولہ اڑا تو موثر جواب دیں گے، روس

یوکرین کیلئے نیٹو کی ایئربیس سے ایف سولہ اڑا تو موثر جواب دیں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
ویانا میں فوجی سلامتی اور ہتھیاروں پر کنٹرول کے مذاکرات میں روسی وفد کے سربراہ کونسٹنٹین گیوریلوف کا کہنا ہے کہ اگر کیف مغربی ساختہ طیاروں کے لیے نیٹو ایئربیس کا استعمال کرتا ہے، جو یوکرین کے حوالے کیے جاتے ہیں، تو روس جوابی اقدامات کرے گا. انہوں نے سلامتی میں تعاون پر اوایس سی ای فورم کے اجلاس کے دوران کہا کہ ہم پہلے ہی ایسے بیانات سنتے رہے ہیں کہ یوکرین کی فضائی تنصیبات کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے بعد یوکرین کے حوالے کیے گئے ایف سولہ طیارے پولینڈ، رومانیہ اور سلواکیہ کی ایئربیسز سے اپنے مشن انجام دے سکتے ہیں۔

سفارت کار کے مطابق ماسکو اس عمل روس یوکرین تنازع میں ان ممالک کی باضابطہ شرکت کے طور پر دیکھے گا اور روس کو “جوابی اقدامات” اٹھانے پر مجبور کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو ممالک کی سرزمین یا ان کی ایئر بیس سے یوکرین کے لئے اڑان بھرنے والے طیارے روس کا جائز ہدف ہوں گے، روسی سفارت کار نے زور دیا کہ روس اپنا دفاع کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

192 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں