ہومتازہ ترینغزہ بچوں کا قبرستان بن کرتباہ ہوچکا ہے، روسی صدر

غزہ بچوں کا قبرستان بن کرتباہ ہوچکا ہے، روسی صدر

غزہ بچوں کا قبرستان بن کرتباہ ہوچکا ہے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غزہ کی پٹی میں جاری صورت حال کو بدترین تباہی قرار دیا ہے۔ انہوں نے سال کے آخر میں ہونے والی اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ یقیناً بدترین تباہی ہے, جس سے بڑی تعداد میں شہری آبادی متاثر ہوئی ہے. ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کو دیکھیں اور غزہ میں کیا ہو رہا ہے اور فرق دیکھیں کہ کیسے غزہ کو تباہ کردیا گیا اور شہری آبادی کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ روس نے یوکرین میں انتہائی پیشہ ورنہ انداز میں شہری آبادی کو نقصان پہنچائے بغیر اپنا فوجی آپریشن جاری رکھا.

غزہ میں ہزاروں خواتین اور بچوں کے مارے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، روسی صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اس بیان سے اتفاق کیا جس میں انہوں نے موجودہ غزہ کی پٹی کو بچوں کا دنیا کا سب سے بڑا قبرستان قرار دیا تھا۔ صدرپوتن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی درست اور واضح ہے کہ غزہ میں ہر طرف تباہی ہو چکی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

191 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں