ہومتازہ ترینیوکرین تنازع آئندہ گرمیوں تک ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، چیچن...

یوکرین تنازع آئندہ گرمیوں تک ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، چیچن رہنما

یوکرین تنازع آئندہ گرمیوں تک ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، چیچن رہنما

ماسکو (صداۓ روس)
چیچن رہنما رمضان قادروف نے ایک پروگرام میں کہا کہ یوکرین کا تنازعہ ممکنہ طور پر ٢٠٢٤ کے موسم بہار یا موسم گرما تک ختم ہو جائے گا، کیونکہ کیف کے پاس تمام ضروری وسائل ختم ہو رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ چیچنیا کے فوجیوں نے یوکرین کے ساتھ تنازع میں روس کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی جنوبی روسی جمہوریہ کے سربراہ فرنٹ لائن پر پیش رفت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ رمضان قادروف نے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ افرادی قوت، ہتھیاروں اور رقم کی کمی کی وجہ سے جون یا جولائی تک کیف کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ روس یوکرین کو تین ماہ میں ہی کچل سکتا تھا، اگر وہ بھی ایسے ہی حملے کرتا جیسے اس وقت غزہ میں اسرائیل کررہا ہے، اسرائیل شہری آبادی کو نشانہ بناتا اور ہر اس چیز کو تباہ کردیتا ہے جو اس کے سامنے آتی ہے.

روسی میڈیا نے قادروف کے حوالے سے بتایا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے ہمیں یوکرین کے بنیادی ڈھانچے اور شہروں کو ہر ممکن حد تک محفوظ رکھنے کا حکم دیا، ورنہ ہم یہ لڑائی کیف تک لے جاتے کیونکہ ہم دارالحکومت سے محض سات کلومیٹر دور تھے لیکن روسی صدر کو یوکرین کو بطور ریاست تباہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

204 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں