ہومانٹرنیشنلبرطانیہ نے فیملی ویزاپالیسی میں مزید تبدیلی کردی

برطانیہ نے فیملی ویزاپالیسی میں مزید تبدیلی کردی

برطانیہ نے فیملی ویزاپالیسی میں مزید تبدیلی کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزارت داخلہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد ٣٨ ہزار ٧٠٠ پاؤنڈ سے پیچھے ہٹ گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی دستاویزات میں اب کم از کم تنخواہ کی حد ٢٩ ہزار پاؤنڈ ہوگی۔ برطانوی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں فیملی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد ٣٨ ہزار ٧٠٠ پاؤنڈ کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہے تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے برطانیہ کے سیاسی منظرنامے پر گذشتہ ١٠ سال سے اثرانداز ہو رہی ہے جبکہ برطانیہ آنے والے زیادہ تر تارکین کا تعلق بھارت، نائجیریا اور چین سے ہے۔ اس سے قبل برطانوی حکومت نے قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کی تعداد کم کرنے اور ہنرمند افراد کی کم سے کم اجرت بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک بھی اس معاملے سے نمٹنے کے لیے اپنے پُرعزم ہیں۔ مذکورہ اقدام کو کاروباری اداروں اور ٹریڈ یونینز نے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نجی شعبے اور سرکاری ہیلتھ سروس کے لیے چیلنجز بڑھ جائیں گے کیونکہ یہ شعبے افرادی قوت کی کمی کا شکار ہیں۔ وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے اقدامات سے تارکین کی تعداد کم ہو کر ٣ لاکھ ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم رشی کا کہنا ہے کہ امیگریشن بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، اس کو کم کرنے کے لیے ہم خاطر خواہ اقدامات کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

195 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں