ہومانٹرنیشنلسولہ برس کے بعد امریکا کا دوسرا بڑا مذہب اسلام ہوگا

سولہ برس کے بعد امریکا کا دوسرا بڑا مذہب اسلام ہوگا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ بالغ امریکیوں کی بڑی تعداد خود کو مذہب سے دور سمجھتی ہے لیکن مسلمانوں کی تعداد امریکہ میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔٢٠٤٠ تک امریکا میں اسلام یہودیت کو پیچھے چھوڑ کرعیسائیت کے بعد دوسرا بڑا مذہب ہوگا۔ امریکی ادارے پبلک ریلئجئین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ٢٠٢٢ میں ٤٠ ہزار امریکی شہریوں کے درمیان سروے کا انعقاد کیا تھا۔ جس کے مطابق ملک کی آبادی میں ٤٢ فیصد سفید فام اور ٢٥ فیصد غیر سفید فام مسیحی افراد شامل ہیں۔ یعنی امریکا کی ٦٧ فیصد آبادی کا تعلق عیسائی مذہب سے ہےاور ٦ فیصد دیگر تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جس میں مسلمان بھی شامل ہیں۔

٢٧ فیصد امریکی شہری غیر مذہبی ہیں۔ پیورریسرچ کے ٢٠١٨ کے سروے کے مطابق ٢٠٤٠ تک امریکا میں اسلام یہودیت کو پیچھے چھوڑ کرعیسائیت کے بعد امریکا کادوسرا بڑا مذہب ہوگا۔ سروے میں اس کی بڑی وجہ مسلمانوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔ اس سروے کے مطابق ٢٠٥٠ تک امریکا میں مسلمانوں کی آبادی موجودہ آبادی سے دوگنا بڑھ جائے گی۔ عوامی رائے کے حالیہ جائزوں کے مطابق امریکا میں لوگوں کا مذہبی رحجان کم ہوا ہے۔٢٠٢٣ کے ایک سروے کے مطابق 35 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بھی مذہبی نہیں ہیں بلکہ روحانیت پر یقین رکھتے ہیں۔

جبکہ 47 فیصد امریکیوں کا کہناہے کہ وہ پکے مذہبی ہیں جبکہ ١٨ فیصدامریکیوں کا موقف ہے کہ وہ نہ مذہبی ہیں نہ روحانی۔ جو امریکی شہری خود کو کسی مذہب یا روحانیت سے منسلک نہیں کرتے ان کی تعداد ١٩٩٩ میں کرائے گئے گیلپ سروے کے مقابلے میں آج دوگنا ہوچکی ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران ان افراد کی تعداد جو خود کو کسی مذہب کا پیروکار بتاتے ہیں کی تعداد ٧ گنا کم ہوچکی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سروے کے دوران مذہب اورروحانی عقائد کا امریکی سیاسی پارٹیوں سے وابستگی کا گہرا تعلق پایا گیاہے۔ ٦١ فیصد ریپبلکنز نے خود کو مذہبی اور ٢٨ فیصد نے روحانی کہا جبکہ ٤١ فیصد ڈیموکریٹس نے روحانی اور ٣٧ فیصد نے مذہبی ہونے کا دعوی کیا۔ ٢١ فیصد ڈیموکریٹس اور لبرلز نے کہا کہ وہ نہ تو مذہبی ہے نہ ہی روحانی۔

صرف ٨ فیصد ری پبلکنز نے خود کو غیر مذہبی قرار دیا ہے۔ ٦٥ برس اور اس سے زائد عمر کے ٥٧ فیصد افراد نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے۔ اسی عمر کے صرف ٩ فیصد افراد نے خود کو غیرمذہبی قرار دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں