ہومپاکستانشدید دھند: لاہور، سیالکوٹ ائیرپورٹس متاثر، درجنوں پروازیں منسوخ

شدید دھند: لاہور، سیالکوٹ ائیرپورٹس متاثر، درجنوں پروازیں منسوخ

شدید دھند: لاہور، سیالکوٹ ائیرپورٹس متاثر، درجنوں پروازیں منسوخ

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے۔ آج ٢٦ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے بعد تین دن میں ٨٩ پروازیں منسوخ اور ٢٠٠ سے زائد متاثر ہوئی ہیں. ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازیں لاہور اور سیالکوٹ کا موسم ٹھیک ہونے کیلئے روانگی کی منتظر ہیں۔ پی آئی اے کی دمام سے لاہور پہنچی پرواز پی کے ٢٤٨ اور دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے ٢٤٤ کو اسلام آباد میں اتارا گیا۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر صبح ساڑھے آٹھ بجے تک کوئی ایک پرواز بھی لینڈ نہ کرسکی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی ٧٣٨ لاہور کیلئے ١٢ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کراچی لاہور کی پرواز ای آر ٥٢٢ ، ٥٢٣ ، پی کے ٣٠٦ ، ٣٠٧ منسوخ کردی گئیں۔

لاہور ابوظہبی کی دو فلائٹس، سعودی ایئر کی جدہ لاہور پرواز، پی آئی اے کی لاہور جدہ پی کے ٩٦٩ ، لاہور کوئٹہ پی کے ٣٢٢ اور ٣٢٣ بھی منسوخ کی گئیں۔ لاہور دوحہ پی کے ٢٧٩ ، ٢٨٠ اور کراچی کوئٹہ پی کے ٣١٠ ، ٣١١ بھی منسوخ کی گئیں۔ کراچی اسلام آباد ای آر ٥٠٢ ، ٥٠٣ ، ٥٠٤ ، پی اے ٢٠٧ ، ٢٠٨ ، پی کے ٣٦٩ ، اسلام آباد ریاض پی کے ٧٥٣ ، ٧٥٤ اور دمام اسلام آباد پی کے ٢٤٦ بھی منسوخ ہیں۔ دبئی اسلام آباد پی کے ٢٣٤ اور ملتان جدہ پی کے ٨٣٩ ، ٨٤٠ منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس اور مختلف ایئر لائنز کی ٦٣ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں