ہومتازہ ترینمیلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو آسٹریلیا سے ایک بار پھر شکست

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو آسٹریلیا سے ایک بار پھر شکست

میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو آسٹریلیا سے ایک بار پھر شکست

اسلام آباد (صداۓ روس)
آسٹریلیا نے میلبرن ٹیسٹ میچ میں ٧٩ رنز سے پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٣١٧ رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم ٢٣٧ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے دوسری اننگ کا آغاز کیا، تاہم پہلی وکٹ ٨ اور دوسری ٤٩ رنز پر گر گئی۔ عبداللّٰہ شفیق ٤ رنز بنا کر کیچ آؤٹ اور امام الحق ١٢ رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور ١١٠ رنز تک پہنچایا جس کے بعد شان مسعود ٦٠ رنز پر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ ١٤٦ رنز پر گری جب بابر اعظم ٤٠ رنز بنا کر فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ ١٦٢ رنز پر گری، سعود شکیل ٢٤ رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں محمد رضوان اور آغا سلمان کی پارٹنرشپ نے میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا تاہم ٢١٩ رنز پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی جب محمد رضوان ٣٥ رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ٢١٩ رنز پر ہی پاکستان کی ساتویں وکٹ بھی گر گئی، عامر جمال کو صفر پر پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

21 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں