سعودی ایرلائن نے بارسلونا اور ریاض کے درمیان فلائیٹ آپریشن شروع کردیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عریبین ایر لائن نے بارسلونا اور ریاض کے درمیان فلائیٹس کے آغاز کا اعلان کیا ہے. یہ فلائیٹس ابتدائی طور پر ٧ جون سے ٢٣ اگست ٢٠٢٤ کے درمیان دستیاب ہوں گی. سعودی ایئر لائن نے اس عرصے کے دوران ہر ہفتے دو پروازوں کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی بوئنگ ٧٨٧-٩ اور ٧٨٧-١٠ طیاروں کو استعمال کرے گی، جس میں ٢٩٨ اور ٣٥٧ نشستیں ہوں گی۔
اس روٹ کے علاوہ، بارسلونا ہوائی اڈہ اس سال ایک نئی منزل کو شامل کرے گا۔ ایزی جیٹ اپریل سے بارسلونا اور برمنگھم کے درمیان ایک روٹ شروع کرے گی۔ اس روٹ پر ہر ہفتے دو پروازیں ہوں گی۔ اس نئے کنکشن کے ساتھ، بارسلونا سے برمنگھم تک کا سفر تین گھنٹے سے بھی کم یعنی تقریباً ڈھائی گھنٹے میں ممکن ہو سکے گا ۔ اس طرح، برطانیہ میں سب سے زیادہ آبادی والا برطانوی شہر اس سال یکم اپریل سے بارسلونا کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم منزل بن جائے گا
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.