کوریا میں بڑھتی کشیدگی کے ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں، روسی وزارت خارجہ
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بریفنگ میں بتایا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں حالیہ اضافہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اشتعال انگیز روش پر عمل پیرا ہونے کے نتیجے میں ہوا ہے، جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ سفارت کار نے بتایا کہ جزیرہ نما کوریا کی کشیدگی میں حالیہ اضافہ مسلسل زور پکڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے بارہا واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے خطے میں مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے، اب ہم ایسے اقدامات کے نتائج دیکھ رہے ہیں جو کہ مزید تصادم کو ہوا دے رہا ہے. زاخارووا کے مطابق مغرب کی پابندیاں اور زبردستی کے طریقے نہ صرف مذاکراتی عمل کو مسدود کرنے میں مدد نہیں کرتے بلکہ جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا کے ممالک کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ صرف باہمی احترام پر مبنی بات چیت، خاص طور پر شمالی کوریا کے ساتھ امریکہ کی بات چیت، اور سیاسی اور سفارتی تصفیے میں شامل تمام فریقوں کے درمیان تعمیری بات چیت ہی موجودہ مسائل کے جامع حل کی بنیاد بن سکتی ہے۔
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me. https://www.binance.com/ro/register?ref=V3MG69RO