ہومانٹرنیشنلجرمنی نے اسرائیل کو فوجی سامان فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا

جرمنی نے اسرائیل کو فوجی سامان فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا

جرمنی نے اسرائیل کو فوجی سامان فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ میں متعلقہ اداروں سے اسرائیلی حکومت کے توپخانے سے متعلق ساز و سامان بھیجنے کے لئے ابتدائی تائيد حاصل کرلی گئی ہے۔ جرمن میڈيا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برلن کی حکومت غزہ پٹی میں جنگ جاری رکھنے اور تمام علاقائی میدانوں میں تل ابیب کی حمایت کے لئے اسرائيلی فوج کے ٹینکوں اور توپخانوں کے لئے گولے اور لازمی ساز وسامان فراہم کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران اسرائیل کے لئے جرمنی کے جنگی ساز و سامان کی برامدات کے لئے لائسنس اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے میں شدت دس گنا بڑھ گئی ہے اور برلن نے ہتھیار ارسال کرنے کا لائسنس جاری کرنے کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا ہے۔

جرمنی نے ایسی حالت میں اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی فروخت کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا ہے کہ ہر روز دسیوں فلسطینی اسرائیل کی بمباری میں شہید و زخمی ہورہے ہيں ۔ ان حالات میں جب دنیا کے بہت سے ممالک غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت اور غزہ کے باشندوں کی مدد کے لئے کوئی راستہ نکالنے کےلئے امن و امان برقرار کرنے کی کوشش کررہے ہيں، مغربی ممالک منجملہ جرمنی کھلےعام نہ صرف اسرائیلی حکومت کا ساتھ دے رہے ہيں بلکہ اسرائیلی حکومت کو مسلح کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہيں ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

15 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں