ہومتازہ ترینثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن!

ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن!

ماسکو (صدائے روس)

سنٹرل اسپورٹس کلب آف آرمی (CSKA) میں دانباس سے ائے بچوں کے لئے “ثقافتوں کی سمفنی” نامی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مشہور اوپیرا گلوکارہ Ekaterina Kovanzhi نے بچوں کے لیے اوپیرا اریاس اور نئے سال کے گانے پیش کیے اور اپنی تخلیقی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے تاثرات بھی بتائے۔
تقریب میں ایک دلچسپ فنکارانہ کام “ثقافت کی سمفنی” پیش کیا گیا، جس میں بچوں نے ٹیموں میں تقسیم ہو کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ گلوکارہ Ekaterina Kovanzhi کی موسیقی کو بہت پسند کیا گیا۔

اس موقع پر روسی فوج کے سینٹرل اسپورٹس کلب کے نائب سربراہ کرنل رومان الکسندر کودریاوتسووو اور CSKA کلب کے سربراہ کے مشیر ، اور سابق فوجیوں کی کونسل کے چیئرمین، CSKA فاؤنڈیشن کے سربراہ، روسی فیڈریشن یوری الیگزینڈرووچ میرانووف، انفارمیشن اینڈ پولیٹیکل میگزین پرسن آف دی کنٹری کی چیف ایڈیٹر الیزاویتا ایڈموونا ابرامووا ، Ivan Aleksandrovich Kopyl ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے اطلاعاتی اور سیاسی میگزین پرسن آف دی کنٹری کے نمائندےبھی موجود تھیں.

جہاں صدائے روس کی جانب سے ان بچوں کو پاکستان اور پاکستانی ثقافت سے نہ صرف متعارف کرایا گیا بلکہ بچوں سے سوال جواب کا ایک سیشن بھی ہوا، درست جوابات دینے والے بچوں کو روس میں مقیم پاکستانی صحافی اور صدائے روس کے ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نےسندھی ، اور بلوچی ٹوپیاں کے تحائف دئیے. اس ایونٹ کے منتظمین – FAU CSKA، میگزین “PERSONA OF The COUNTRY” اور CSKA فاؤنڈیشن – کا بھی اس اہم ایونٹ کے انعقاد پر صدائے روس ، اورمسلم بزنس کمیونٹیMAIB کی طرف سے شرکاء کے لیے تحائف کا شکریہ ادا کیا گیا۔

صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے روسی فوج کے سینٹرل اسپورٹس کلب کے نائب سربراہ کرنل رومان الکسندر کودریاوتسووو اور CSKA کے سربراہ کے مشیر، CSKA اسپورٹس ویٹرنز کونسل کے چیئرمین، CSKA فاؤنڈیشن کے سربراہ، روسی فیڈریشن کے فزیکل کلچر کے اعزازی کارکن، USSR کے کھیلوں کے ماسٹر – یوری الیگزینڈرووچ میرونوف کو کشمیر ی دستکاری کا آخروٹ کی لکڑی سے بنا لاہور شاہی قلعے کا ماڈل پیش کیا. جسے بےحد پسند کیا گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں