ہومتازہ ترینروسی فوج کا یوکرینی گولہ بارود کی تنصیبات پر گروپ حملہ

روسی فوج کا یوکرینی گولہ بارود کی تنصیبات پر گروپ حملہ

روسی فوج کا یوکرینی گولہ بارود کی تنصیبات پر گروپ حملہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے خصوصی فوجی آپریشن کے یومیہ بلیٹن میں کہا کہ روسی افواج نے یوکرین کی گولہ بارود کی تیاری کی تنصیبات پر گروپ حملہ کیا ہے جس میں اعلیٰ درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ آج صبح روسی مسلح افواج نے یوکرائنی دفاعی تنصیبات کے خلاف انتہائی درستگی سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہوائی اور زمینی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک گروپ حملہ کیا۔ واضح رہے ان یوکرینی تنصیبات میں راکٹ، اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا.

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ان تازہ حملوں کا مقصد پورا ہو گیا ہے جس میں تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا. بلیٹن کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی جنگی کارروائیوں سے دشمن کو کاری ضرب لگی ہے جس سے اس کی جنگی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں