الیکٹرک گاڑیاں دنیا میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی، ٹویوٹا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
معروف جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا کے چیئرمین اکیو ٹویوڈا نے کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تبصروں میں کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں کبھی بھی دنیا کی مارکیٹ پر حاوی نہیں ہوں گی اور صارفین کو انہیں خریدنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ جاپانی کار ساز کمپنی کے سربراہ کے مطابق بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں عالمی مارکیٹ میں فروخت کے صرف ٣٠ فیصد تک پہنچ پائیں گی، جبکہ باقی میں ہائبرڈ، ہائیڈروجن فیول سیل، اور ایندھن جلانے والی کاریں شامل ہوں گی۔
ٹویوڈا کا ماننا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو ایسے وقت میں دیگر ٹیکنالوجیز کو چھوڑ کر تیار نہیں کیا جانا چاہیے جب دنیا بھر میں ایک ارب لوگ اب بھی بجلی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں، جب کہ بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہیں اور انہیں چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔