ہومپاکستانپاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں، ایرانی صدر

پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں، ایرانی صدر

پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں، ایرانی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو سے سفارتی اسناد قبول کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدیں معاشی اور سلامتی میں فروغ کا بہترین موقع ہیں جنہیں ہر طرح کی بدامنی سے محفوظ رکھنا چاہیے انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں جس کی بنیاد مشترکہ، دین، فرہنگ اور تمدن پر استوار ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اتحاد پر مبنی ہے اور ہم پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو علاقے کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تمام ممالک بالخصوص عراق اور شام مغرب کے ان کٹھ پتلی دہشت گردوں سے متاثر ہوئے ہیں جن کے مقابلے کے لئے علاقائی تعاون انتہائی ضروری ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے بھی تہران اور اسلام آباد کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمنوں کو مشترکہ سرحدوں کا غلط استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھولنے کے لئے بھی تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں